the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جر منی 4 ڈ سمبر ( ایجنسیز) ملیریا ان امراض میں سے ایک ہے جو دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سبب بنتے ہیں۔ ہر سال کروڑوں افراد اس بیماری سے متأثر ہوتے ہیں اور اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ان میں زیادہ تعداد بچوں کی ہوتی ہے۔ اس مرض پر قابو پانے کے لیے برسوں سے کوششیں کی جارہی ہیں، لیکن گلوبل وارمنگ کی وجہ سے اس کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ ایک سائنسی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں موسمی تغیرات اور درجۂ حرارت میں اضافے کی وجہ سے مچھر کی مخصوص قسم بالائی علاقوں کا رخ کرے گی اور وہاں کی آبادی ملیریا سے متأثر ہو سکتی ہے۔ افریقا اور ایشیا کے علاوہ وسطی و جنوبی امر یکا کے گرم مرطوب علاقوں میں عالمی حدت کے باعث ملیریا کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق گلوبل وارمنگ کے سبب جنم لینے والے طبی خطروں میں ملیریا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اسہال اور ڈ ینگی جیسے امراض کے پھیلاؤ کا بھی خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ملیریا کا سبب یک خلوی طفیلی جرثوما ہے، جسے Plasmodium کہا جاتا ہے۔ یہ جرثوما مچھر کے ذریعے انسانی جسم میں منتقل ہوتا ہے۔ تاہم سائنس دانوں نے ایسا مچھر تخلیق کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں اس جرثومے کو انسانوں میں منتقل کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

یہ مچھر عام مچھروں میں جینیاتی تبدیلیوں کے ذریعے تخلیق کیا گیا ہے۔ یہ کارنامہ ایریزونا یونی ورسٹی کے ماہرینِ حشریات



نے انجام دیا ہے۔ اس ٹیم کی سربراہی پروفیسر مائیکل ریل کررہے تھے۔ ملیریا پر کنٹرول کے ضمن میں اس اہم پیش رفت کا ذریعہ مالیکیولی حیاتیات کی ایک تیکنیک بنی ہے۔ اس تجربے میں اس نسل کے مچھروں کا انتخاب کیا گیا تھا، جو برصغیر میں ملیریا کے پھیلاؤ کا سبب بنتی ہے۔ مالیکیولی حیاتیات کی تیکنیک کے ذریعے مچھر کے جینوم سے چھیڑ چھاڑ کے بعد جو مچھر پیدا ہوئے وہ جینیاتی تبدیلیوں کے حامل تھے۔ یہ جینیاتی تبدیلیاں اگلی نسل میں بھی اسی طرح منتقل ہوگئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جینیاتی تبدیلیوںکے علاوہ مچھروں کی زندگی مختصر ہونے سے بھی ملیریا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی۔ ماہرینِ حشریات کا کہنا ہے کہ ایک عام مچھر دو ہفتے تک زندہ رہ سکتا ہے۔ ان میں سے بھی صرف وہی مچھر ملیریا کی منتقلی کا سبب بنتے ہیں، جو اپنی عمر کے آخری حصّے میں ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر کے جنگلات اور شہری آبادیوں میں پھیلے ہوئے عام مچھروں کو جینیاتی تبدیلیوں کے بعد پیدا ہونے والے مچھروں سے تبدیل کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔
گلوبل وارمنگ کے باعث ملیریا کے پھیلاؤ کا جو خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، اس سے نمٹنے کے لیے مچھروں کی تیارکردہ نئی نسل بھی مدد دے سکتی ہے اور جینیاتی تبدیلیوں سے انفیکشن کے پھیلاؤ کا راستہ روکا جاسکتا ہے۔ تاہم یہ بڑے پیمانے پر ماہرین اور ایسے پروجیکٹس کی حوصلہ افزائی کرنے سے ممکن ہوگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.